لاہور(پ ر) سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان اور یوفون نے مشترکہ طورپرگلیکسی S5 اورگیئرفٹ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں کمپنیوں کویقین ہے کہ اس شراکت داری کے نتیجے میں اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد اور صارفین کوجدید ترین مصنوعات اورسروسز فراہم ہوںگی۔ سام سنگ الیکٹرانکس نے پاکستان میں اپنے سمارٹ فونزپر انڈسٹری کے سب سے پہلے حادثاتی کوریج + پروگرام کا بھی اعلان کیا ہے جوڈیوائس سکرین کے ٹوٹنے، لیکوڈ ڈیمیج اورلاتعداد دیگرنقصانات کا بھی احاطہ کرے گا۔ یوفون کے جنرل منیجر مارکیٹنگ تیمورفیض چیمہ کا کہنا ہے کہ یوفون کو پاکستان میں گلیکسی S5 متعارف کرانے کیلئے سام سنگ کا خصوصی شراکت داربننے کا اعزازحاصل ہوگیا ہے۔