مٹھی (نوائے وقت رپورٹ) تھرپارکر علاقے مٹھی میں گزشتہ روز قحط اور غذائی قلت سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق رواں سال غذائی قلت سے 235 بچے جاں بحق ہو گئے۔ مٹھی ہسپتال میں 40 بچے زیرعلاج ہیں جن میں 3 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تینوں بچوں کو حیدر آباد منتقل کر دیا گیا۔