اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک مساوات کی چیئر پرسن مسرت شاہین نے کہا ہے سیاسی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، ریحام خان کی فلم میں کام کرنے کیلئے مشاورت جاری ہے، فلم کا سکرپٹ ابھی فائنل نہیں ہوا۔ ریحام خان ماضی میں بھی میڈیا سے وابستہ رہی ہیں۔ ان سے ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں اور ہوتی رہیں گی۔ فلم سے ہم ایک اچھے سماج کی عکاسی کرنے جا رہے ہیں۔