اوورسیز پاکستانیوں کو ’’نادرا‘‘ کارڈز ان کی دہلیز پر پہنچانے کے انتظامات کررہے ہیں، چیئرمین

لندن (وقار ملک) چیئرمین ’’نادرا‘‘ عثمان یوسف مبین نے کہا ہے کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لیتی ہے حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، ’’نادرا‘‘کارڈ کے حصول ان کا حق ہے جو ان کو ان کی دہلیز پر دیئے جانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں سرجری کا اہتمام کر کے عوام سے ان کے کاغذات وصول کر کے انہیں ان کے دیئے ہوئے ایڈریس پر کارڈ بھیج دیا جاتا ہے یورپ وبرطانیہ میں مقیم پاکستانیوں وکشمیریوں کو اپنی دھرتی سے قریب تر لانے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے تاکہ وہ اپنی دھرتی آئیں اور اپنی دھرتی کو سنواریں نادرا اس سلسلے میں وہ خدمت سرانجام دے گا جس کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے سمندر پار پاکستانیوں سے ان کا اپنا قریبی رابطہ ہے، اگر انہیں کوئی دشواری درپیش ہو تو وہ خود ان سے رابطہ کر سکتے ہیں برطانیہ میں ہمارے تجربہ کار نوجوان موجود ہیں جو عوام کو بروقت سہولیات میسر کررہے ہیں عوام ان کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی باری کا انتظار کریں ہم تمام اوورسیز کو نادرا کارڈ جاری کریں گے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں کارڈ کی مدت میعاد ختم ہونے سے پہلے ہی نادرا ٹیم کے ساتھ رابطہ کر کے اپنے کاغذات  جمع کروائیں سمندر پار رہ کر اپنا اور اپنے ملک کا نام بلند کریں تاکہ ہمارا وقار بلند ہو۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...