نیویارک (اے این این) امریکی شہر نیویارک میں ایک گھر سے 4افراد کی نعشیں ملی ہیں۔ نیویارک پولیس ترجمان کے مطابق ایمرجنسی کال پر پولیس ناسو کاونٹی کے قریب ایک گھر پہنچی تو چار افراد کی نعشیں ملیں۔ پولیس نے شبہہ ظاہر کیا ہے کہ چاروں افراد کی موت کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی وجہ سے ہوئی ہے، تاہم پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
نعشیں برآمد
امریکہ:نیویارک کے ایک گھر سے 4افراد کی نعشیں برآمد
Apr 12, 2015