کسووال (نامہ نگار) ٹی وی اور ریڈیو کے ایوارڈ یافتہ نعت خواں حافظ محمد حسین حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے، 55 سالہ حافظ محمد حسین بینائی سے محروم اورگاؤں 52 بارہ ایل کے رہائشی تھے جنہوں نے نعت خوانی میں اپنے منفرد انداز سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل کی، مرحوم نے متحدہ عرب امارات اور یورپی ممالک میں اپنے ملک کا نام روشن کیا، انہیں نعت خوانی میں خاص مقام حاصل ہونے کے باعث کئی ایوارڈز سے نوازاگیا، وہ حال ہی میں برطانیہ سے واپس پاکستان لوٹے تھے، پسماندگان میں بیوہ اور2 بیٹے شامل ہیں، مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات اور علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحوم کو انکے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
نعت خواں