بیجنگ (بی بی سی اردو) چین میں ’چھوٹے لوگوں کی سلطنت‘ کے نام سے پہچانے جانے والا ایک تھیم پارک سیاحوں میں بہت مقبول ہو چکا ہے۔ 2009 میں اس کی بنیاد رکھی گئی تھی تو اس کا مقصد دراصل ان افراد کو ملازمت فراہم کرنا تھا جو کسی وجہ سے پست قد رہ جاتے ہیں۔، لیکن حکام کو کئی حلقوں کی جانب سے اب اس تنقید کا سامنا ہے کہ یہ پارک بنا کر پست قد لوگوں کو معاشرے سے الگ کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے چین میں توہم پرستی کی وجہ سے پست قد لوگوں کو بری نظر سے دیکھا جاتا ہے۔استقبالیہ پارٹی کے چہروں سے قطعاً یہ نہیں دکھائی دیا کہ وہ اپنی زندگی سے ناخوش ہیں یا ان کا استحصال ہو رہا ہے۔ وہاں قرونِ وسطیٰ کی فوجی وردیاں پہنے ’محافظ‘ ہیں جن کے ہاتھوں میں پلاسٹک کی تلواریں ہوتی ہیں۔ خوب بناؤ سنگھار کیے ہوئے رقاص مہمانوں کا استقبال کرتے ہیں۔ پست قامت افراد کے گھر مشروم کی شکل کے ہیں جو ان کے اصل گھر نہیں۔ بادشاہ اور ملکہ کے کردار بھی مہمانوں کو محظوظ کرتے ہیں۔ پارک میں آنے سے قبل یہ لوگ بھکاری اور مزدور اور دیگر تفریحی شعبوں کے کام کرتے تھے اور انہیں حقارت سے دیکھا جاتا تھا۔
تھیم پارک