کراچی کےعلاقےکورنگی میں اچار فیکٹری کےکیمیکل ٹینک میں گر نے سے 6 افراد جاں بحق

Apr 12, 2015 | 17:59

کراچی کےکورنگی انڈسٹریل ایریا کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اچار فیکٹری میں زیرزمین کیمیکل ٹینک میں  تین  ملازمین گرگئے۔ گرنے والے ملازمین کوبچانے کے لئے مزید چار افراد نیچے اترے لیکن کیمیکل سےخارج ہونے والی گیس کے باعث چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتےہی ریسکیوحکام موقع پرپہنچ گئے اورانہوں نے ٹینک میں موجود لاشوں کو نکالا جبکہ ایک شخص کو زندہ بچا لیاگیا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مہتاب ، سہیل،عدنان، نواب اورعمران  کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کےمطابق حادثے میں فیکٹری مالک مہتاب بھی جاں بحق ہوگیا۔ مرنے والے زیادہ ترافراد فیکٹری مالک کے رشتہ دارہیں۔ادھر ایس پی لانڈھی کا کہنا ہے کہ واقعہ ایک سےڈیڑھ گھنٹہ پہلے کا ہے۔ٹینک سے بڑی مقدارمیں کیمیکل ملا جواچار بنانے کے کام آتا ہے۔فیکٹری غیر قانونی تھی جس کا کوئی نام نہیں تھا-

مزیدخبریں