کیون پیٹرسن کا جنوبی افریقہ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر غور

ممبئی(آئی این پی) جنوبی افریقی نژاد انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے اپنے آبائی ملک کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔اس وقت بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف کیون پیٹرسن نے کہا کہ اگر اس کا امکان موجود ہے تو ایسا ہو کر رہے گا لیکن اگر اس کی گنجائش ہی موجود نہیں تو پھر ایسا نہیں ہو سکتا۔ یہ ضرور ہے کہ میں بہت لمبے عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوں اور میں بین الاقوامی کرکٹ کو کس قدر یاد کر رہا ہوں اس کا اندازہ کوئی بھی نہیں لگا سکتا۔

ای پیپر دی نیشن