لندن (آئی این پی) انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں ٹوٹنہیم نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو صفر کے مقابلے میں تین گولز سے شکست دے دی۔پریمیئر لیگ فٹبال میں کھیلے گئے میچ میں ٹوٹنہیم اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا ، فٹبال کی دنیا کے ٹاپ کلبز کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، دونوں ٹیمیں کھیل کے پہلے ہاف تک گول سکور کرنے میں ناکام رہیں لیکن دوسرے ہاف میں ٹوٹنہیم کے کھلاڑ یوں نے حریف ٹیم پر بھرپور وار کئے۔ انہوں نے وقفے وقفے سے تین گولز داغ کر میچ میں تین صفر سے کامیابی سمیٹی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ایرک اور ٹوبی علی اور ایک ایک گول سکور کر کے نمایاں رہے۔