اسلام آباد (این این آئی)پاکستان فٹسال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم سائوتھ ایشین فٹسال چیمپئن شپ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، یہ چیمپئن شپ 2 مئی سے بھارت میں کھیلی جائے گی جس میں سات ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔، پاکستان ، میزبان بھارت، نیپال، مالدیپ، افغانستان، سری لنکااور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 20 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں 18 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں عمران خان، عدنان سمیع، سعاد محمد، محمد عبید خورشید، گوہر علی مظفر، ذین جاوید، ابوبکر، یاسر خان، محمددرب الیاس، محمد احسن، دانیال جاوید، اسد احمد، حسنین احمد، احسن احمد، بلال احمد، عثمان رفیق، فیصل رفیق اور اشفاق شامل ہیں۔