بلوچستان اسمبلی : زیارت کو سیاحتی مرکز قرار دینے کی قراردا د منظور

کوئٹہ ( آن لائن ) بلوچستان اسمبلی نے زیارت کو سیاحتی مرکز قرا ر دینے کی قرار داد منظور کر لی گزشتہ اور اجلاس کے دوران مشترکہ قرار داد پیش کی گئی کہ’’ زیارت جو صوبہ بلوچستان کا ایک پُر فضاء اور سرسبز علاقہ ہونے کے علاوہ قائد اعظم ریزیڈنسی کی وجہ سے تاریخی اہمیت بھی رکھتا ہے اور سیروسیاحت کے حوالے سے بھی صوبہ میں ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے لہٰذا صوبائی حکومت زیارت کو سیاحتی مرکز قرار دے ‘‘ ۔ اجلاس میں راحیلہ حمید خان درانی سپیکر بلوچستان اسمبلی نے یہ رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ آئین میں اٹھارویں ترمیم کے بعد محکمہ سیاحت صوبائی حکومت کے پاس ہے لہٰذا اس مشترکہ قرار داد کو اس ترمیم کے ساتھ منظور کیا جا جاتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...