سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو ’’را‘‘ کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی

Apr 12, 2016

اسلام آباد (آن لائن) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘ کی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی جائے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹرمشاہد حسین سید کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو را کی سرگرمیوں اور بھارت کے ایجنٹ کی گرفتاری کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ میٹنگ انتہائی اہم ہے اور کمیٹی کے لئے ایک موقع فراہم ہوگا کیونکہ اسے بھارتی ایجنٹ کل بھوش یادیو کی گرفتاری کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔

مزیدخبریں