افغانستان: بس پر خودکش حملہ‘ جھڑپیں‘ 12 ریکروٹس‘ وزارت تعلیم کے 2 اہلکاروں سمیت 49 ہلاک

کابل ( آئی اینپی + اے ایف پی ) افغانستان میں خود کش حملے ، بم دھماکے اور کارروائیوں میں 12 فوجی ریکروٹس سمیت 49 افراد مارے گئے ۔ بتایا جاتا ہے جلال آباد میں بمبار نے بس سے موٹر سائیکل ٹکرا دی ۔ 12 ریکروٹس مارے اور 38 زخمی ہوگئے ۔ میڈیا کے مطابق کابل میں وزارت تعلیم کے ملازمین کی بس میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ،طالبان سمیت کسی بھی گروپ نے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی،ادھر سیکورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیوں میںطالبان کمانڈر اور داعش کے 11 جنگجوئوں سمیت 37 شدت پسند ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ،سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ اوردھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لے لیا،ادھر طالبان نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ کابل کے موقع پر کیے جانے والے راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جان کیری کو نشانہ بنانے کیلئے راکٹ فائر کیے گئے تھے،افغان خاتون نے اپنے بیٹے کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے 25طالبان جنگجوئوں کو مارڈالا،دوسری جانب پہلے افغان نائب صدر جنرل عبدالرشید دوستم نے صدر اشرف غنی کو ترکمان اور ازبک باشندوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ قندوز میں فوجی آپریشن کے دوران 26 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ۔خاتون نے طالبان کے ساتھ سات گھنٹوں تک لڑائی جاری رکھی جس میں اسے اپنی بیٹی اور بہو کی مدد حاصل تھی اس لڑائی میں 25 طالبان مارے گئے جبکہ 5دیگر زخمی بھی ہوئے ۔فوجی بس پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ۔ افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو نے مذمت کی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن