لاہور (خصوصی نامہ نگار)پانامہ لیکس میں ابھی بہت کچھ لیک ہو نا ہے ،مغرب سے اٹھنے والا طوفان پا کستان کے ساحل سے بھی ٹکرار رہا ہے اگر اس میں ایک عالم دین کا نام ہو تا تو پاکستان میں نہ تھمنے والا طوفان چل پڑتا ،پاکستان کو لوٹنے والے مدارس کے خلاف عالمی دبائوپر منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں، را کاایجنٹ کوئٹہ سے پکڑا جائے تو چھاپے مدارس پر ڈالے جاتے ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے ؟ان خیا لا ت کا اظہار سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین اور جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری ،مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانامحمد امجد خان ،جے یو آئی صوبہ خیبر پی کے کے نائب امیر سینٹ کے رکن مولانا عطاء الرحمن ،مولانا عبد القیوم ہالیجوی ،مولانا ناصر محمود سومرو ،مولانا غلام اللہ ہالیجوی اور دیگر نے جامعہ حمادیہ پنو عاقل میں دستار فضیلت کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ دینی مدارس میں پچاس لاکھ سے زائد طلباء اور طالبات نے حکومتی گرانٹ کے بغیر دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔داد دینے کی بجائے انھیں دہشت گرد ہونے کا طعنہ دیا جا تا ہے ہمارے نزدیک اصلی دہشت گرد ملکی خزانہ لوٹنے والے اور شریعت اور آئین کے خلاف قانون سازی کر نے کا جذبہ رکھنے والے ہیں ۔