کوٹ لکھپت جیل میں بند بھارتی جاسوس دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

Apr 12, 2016

لاہور (سٹاف رپورٹر) کوٹ لکھپت جیل میں قید بھارتی جاسوس کرپال سنگھ دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا۔ اس کی نعش پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے بھجوا دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ کرپال سنگھ ولد داس سنگھ پاکستان میں فتح محمد ولد محمد انور بن کر داخل ہوا اس نے 15جولائی 1991میں فیصل آباد جا کر ٹرین کے اندر دھماکہ خیز مواد بھرا بیگ آخری بوگی میں رکھ دیا۔ دھماکے سے 5افراد ہلاک اور 34شدید زخمی ہوئے۔ عدالت نے اسے 5مرتبہ سزائے موت کی سزا کا حکم سنایا تھا۔ گذشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں اسے دل کا دورہ پڑا اسے فوری طور پر جناح ہسپتال شفٹ کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ متوفی کا پوسٹمارٹم کیا جا رہا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے۔

کرپال سنگھ

مزیدخبریں