پانامہ لیکس ٹریلر ہے ابھی مزید دھماکے ہونگے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمشن بنایا جائے سراج الحق

اسلام آباد (آن لائن + نوائے وقت رپورٹ) امےر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ لےکس تو ٹرےلر ہے ابھی مزےد دھماکے ہو نگے، ہمارے موجودہ اورسابق حکمران کرپشن کے اصل علمبردار ہیں، پانامہ لےکس کے معاملے کی تحقےقات مکمل ہونے تک وزےراعظم نواز شرےف اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہو جائےں، الےکشن کمشن کودی جانے والی اثاثہ جات کی تفصےل مےں خاندان کے اثاثوں سے متعلق بھی بتاےا جاتا ہے لےکن ہمارے ہاں چھپانے کا رواج ہے، ملک کو مسلح اور معاشی دہشتگردی جےسے چےلنجز کا سامنا ہے۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے پےر کے روز قومی اسمبلی کے باہر مےڈےا سے گفتگو کے دوران کےا۔ سربراہ جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان کی مہم شروع کی ہوئی ہے ،جس مےں ہم صاف ماضی والوں کو کرپشن فری پاکستان مہم کا حصہ بنانا چاہتے ہےں۔ عوام اور ہم نے جوڈےشل کمشن کی مخالفت کی ہے۔ پانامہ لیکس نے حکمرانوں کی کرپشن کو واضح کردیا جس مےں وزیراعظم نواز شرےف کے اہل خانہ سمیت دیگرافراد کے نام شامل ہیں۔ پانامہ لےکس سے متعلق تحقےقات کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی کمشن بنایا جائے، جس پر کوئی اثرانداز نہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ مسلح اور معاشی دہشت گردی ملک کیلئے بڑا خطرہ ہے۔
سراج الحق

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...