دبئی + قصور(نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ نوائے وقت) سابق صدر مشرف کی رواں ہفتے روانگی کا امکان ہے۔ پرویز مشرف نیو یارک میں اپنے صاحبزادے بلال مشرف کے گھر جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مشرف نیو یارک کے بعد ہیوسٹن اور واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔ پرویز مشرف ریڑھ کی ہڈی کا علاج کرانے امریکہ جائیں گے۔ دریں اثنا نائب صدر آل پاکستان مسلم لیگ حاجی میاں محمد شریف سے ٹیلیفونک گفتگو میں پرویزمشرف نے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔ آخری دم تک پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ پاکستانی عوام میری طاقت ہیں‘ جلد صحت یاب ہوکر پاکستان واپس آﺅںگا اور پارٹی کی بھرپور طریقے سے نئی سیاست کی کمپین شروع کروں گا۔
مشرف کی رواں ہفتے امریکہ روانگی کا امکان، ریڑھ کی ہڈی کا علاج کرائینگے صحت یاب ہوکر وطن واپس آﺅنگا: سابق صدر
Apr 12, 2016