استنبول (رائٹرز) ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیار باقر میں پولیس کمپاﺅنڈ میں دھماکہ سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان سوٹیلو کا کہنا ہے کہ پولیس کمپاﺅنڈ میں ایک گاڑی کی مرمت کا کام جاری تھا کہ اسی دوران اچانک دھماکہ ہو گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی گاڑیوں کی مرمت کی جانیوالی بلڈنگ میں گزشتہ روز اچانک دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں چھت گر گئی اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکہ کی فوری طور پر نوعیت معلوم نہ ہو سکی۔
ترکی دھماکہ