اشفاق لغاری اغواءکیس‘ اغواءکاروں کا اہل خانہ سے ٹیلیفون پر رابطہ

کراچی (کرائم رپورٹر) سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کے قریبی ساتھی اور اومنی گروپ کے ڈائریکٹر اشفاق لغاری کے اغواءکیس میں اہم پیشرفت اغواءکاروں نے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ پولیس کے اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کے ذرائع کے مطابق اشفاق لغاری کے اہل خانہ کو کی جانے والی ٹیلیفون کال افغانستان کے نمبر سے کی گئی جس میں اغواءکاروں نے کہاکہ اشفاق لغاری کی رہائی کیلئے رقم تیار رکھیں ہم دوبارہ فون کریں گے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواءکاروں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنی رقم کا انتظام کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اشفاق لغاری کو5 اپریل کو اس وقت اغواءکیا گیا تھا جب وہ کراچی سے حیدرآباد جا رہے تھے جبکہ ان کی گاڑی سپر ہائی وے پر مکہ مدینہ ہوٹل کے قریب سے ملی تھی تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اشفاق لغاری کی بازیابی کیلئے سی پی ایل سی کی مدد سے کوششیں جاری ہیں۔
اشفاق لغاری

ای پیپر دی نیشن