اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں کیخلاف اقوام متحدہ مشن کے سامنے مظاہرہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کے دوران کشمیریوں کی شہادت کے خلاف حریت رہنمائوں وکلاء اور سول سوسائٹی نے یو این مبصر مشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں جعلی الیکشن کے خلاف حریت رہنما مشعال ملک نے اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو مذمتی قرارداد پیش کی۔ منگل کو حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے زیر قیادت سول سوسائٹی وکلاء نے اقوم متحدہ مبصر مشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کے بعد مبصر مشن کو مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا۔ کشمیریوں کو آزادی کا حق دیا جائے، اقوام متحدہ بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دے۔ جعلی الیکشن میں پانچ فیصد بھی ووٹ نہیں ڈالے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے بھارت کو جاسوسی کی سزائے موت پر دکھ ہو رہا ہے، اس کو کشمیریوں کا روز قتل عام نظر نہیں آتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...