وزارت داخلہ بانی متحدہ کے ریڈ وارنٹ پر انٹرپول کے تحفظات ختم کرنے کیلئے کوشاں

اسلام آباد(صباح نیوز)بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ کے معاملے پر وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو صوبائی حکومت سے مشورہ کرکے جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ کے سلسلے میں ایف آئی اے کی جانب سے انٹرپول کو جواب داخل کرانے کی ڈیڈ لائن 13اپریل دی گئی۔ اس سے قبل انٹرپول نے بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی درخواست پر اعتراضات عائد کئے تھے ۔ایف آئی ایکی جانب سے انٹرپول کو ایم کیو ایم بانی کے ریڈوارنٹ کی درخواست دی گئی تھی جس پر انٹرپول کا کہنا تھا کہ کراچی میں درج کیا گیا مقدمہ سیاسی نوعیت کا لگتا ہے اس کے ساتھ انٹرپول نے ایف آئی اے حکام سے چند سوالوں کے جواب بھی طلب لیے تھے ۔انٹرپول کے اعتراضات کے بعد وزارت داخلہ نے اعلی سطح پر مشاورت کی اورایف آئی اے حکام کو صوبائی حکومت سے مشورہ کرکے جواب داخل کرانے کی ہدایت جاری کی اب ایف آئی اے محکمہ داخلہ سندھ کی مشاورت سے جواب داخل کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...