نیویارک (صباح نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کا تقرر پاکستان کے لیےاعزاز کی بات ہے۔انہوں نے گزشتہ روز نیویارک سے اپنے ردعمل میں کہا کہ ملالہ یوسفزئی کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹوینوگویٹرس کی جانب سے امن کا پیامبر مقرر کرنا پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔