تقریبا تِ یوم اقبال، اےوانِ کارکنانِ تحرےک پاکستان میں کالج اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے مابےن کلامِ اقبال ترنم سے سنانے کا مقابلہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام اےوانِ کارکنانِ تحرےک پاکستان ‘ مےں شاعر مشرق، حکیم الامت ، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کی 79 ویں برسی کے سلسلے میں جاری ”تقریبا تِ یوم اقبال“ کے دوران کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات کے مابےن کلامِ اقبالؒ ترنم کے ساتھ سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہوا۔ مقابلہ کے منصفین کے فرائض معروف نعت خواں الحاج حافظ مرغوب احمد ہمدانی اور شاہینہ افضل نے انجام دیے۔ اس موقع پر طلبا وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے الحاج حافظ مرغوب احمد ہمدانی نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے نئی نسل اور قوم کے نوجوانوں کو بیدار کرنے اور انہیں باکمال،باہنر ،باکردار اور باعمل بنانے کیلئے مردمومن اور مرد کامل کا تصور پیش کیا۔ شاہینہ افضل نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے امید اور حوصلے کا پیغام دیا ہے۔ نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میںتطہیر فاطمہ نے اول،صبا اعوان نے دوئم اور رابعہ رائے نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ ثوبیہ جمال کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن