لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی انڈر تھرٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں انضمام الحق ، مصباح الحق اور اکرم رضا کے بیٹوں نے لاہور کی ٹیم کو آزاد جموں کشمیر کی ٹیم کے خلاف نو وکٹوں سے فتح دلا دی۔ ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں آزاد جموں کشمیر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں70 رنز بنائے مدثر اعوان17 ، احسن مرتضیٰ نے11 اور محمد علی نے 15رنز سکور کیے لاہور کی جانب اسامہ زاہد نے صرف دو رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں مطلوبہ ہدف لاہور نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا سابق ٹیست کرکٹر اکرم رضا کے بیٹے نعمان اکرم نے نے35 ، مصباح الحق کے بیٹے فہم الحق نے25 اور انضام الحق کے بیٹے اعصام الحق نے ناٹ آوٹ دو رنز سکور کیے۔