کراچی (صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے تین قریبی ساتھیوں کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔لاپتہ ہونے والے پی پی رہنما غلام قادر مری کے بھائی اسماعیل مری نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے بھائی اور دو ملازمین کو اغواء کیا گیا ہے جو کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی سے واپس آ رہے تھے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا سابق صدر کے تین ساتھیوں کو مختلف مقامات سے لاپتہ کیا گیا ہے۔ لاپتہ ہونے والوں میں نواب لغاری اور اشفاق لغاری بھی شامل ہیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔
زرداری کے ساتھیوں کی گمشدگی وفاقی صوبائی حکومت اور ڈی جی رینجرز سے جواب طلب
Apr 12, 2017