لاہور(نامہ نگار)پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں 2 طلبہ گروپوں مےں تصادم کے نتےجہ مےں دو طالبعلم زخمی ہو گئے ۔پولےس نے 19طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کر لےا پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل نمبر 17 میںمیں 2 طلبہ گروپوں مےں تصادم کے نتےجہ مےں دو طالبعلم زےشان اشرف اور زاہد اقبال زخمی ہو گئے۔گارڈن ٹاو¿ن پولےس نے زےشان اشرف کی درخواست پرملزمان اسفند خان،وارث کاکڑ،نعیم خان ، فرہاد یوسفزئی اور ان کے 15نامعلوم ساتھےوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتےش شروع کر دی ۔علاوہ ازےں ہاسٹل انتظامےہ اور پولےس کی بھاری نفری نے ہاسٹلز مےں سرچ آپرےشن شروع کر دےا ہے ۔
پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں 2 گروپوں میں تصادم سے 2 طلباءزخمی، مقدمہ درج
Apr 12, 2017