اےس پی رےلوے شےخ شاہد کو تبدےل کرکے لاہور رپورٹ کرنے کا حکم، اےس اےچ او جاوےد معطل

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) رےلوے سٹےشن پر اڈےالہ سے اپنے مسافروں کوالوداع کہنے کےلئے آنے والے افراد پر رےلوے پولےس کے ناروا سلوک ، لاٹھی چارج ، تشدد اور انہےں تھانےمےں بند کرنے کے واقعہ کی منگل کے روز لاہور سے آئے اےڈےشنل آئی جی کی سربراہی مےں ٹےم نے طوےل انکوائری کی اور اس کےس کے مدعی حاجی جہانگےر ، راجہ طےب اور راجہ عمران سمےت دےگر نے اس واقعہ کے دلخراش پہلو ٹےم کے سامنے رکھے جس کے بعد ٹےم نے فوری طور پر اےس پی رےلوے شےخ شاہد کو تبدےل کرکے لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دے دےا جبکہ اےک اے اےس آئی اور داوکانسٹےبلوں کے خلاف شہرےوں پر تشدد کرنے پر مقدمہ درج کرلےا گےا جبکہ اےس اےچ او جاوےد کو بھی معطل کردےا گےا منگل کے روز متاثرہ شہری اےس پی آفس رےلوے کے سامنے بڑی تعداد مےں اس واقعہ پر احتجاج کرنے کےلئے بھی پہنچے جن کا مطالبہ تھا کہ اےس پی کو فوری برطرف کرو جس نے اپنے رےڈر کے ہمراہ ہمارے لوگوں پر بےہمانہ تشدد کےا اور رےلوے پولےس نے بدزبانی کا ارتکاب کےا انکوائری ٹےم نے رےلوے سٹےشن پر جائے وقوعہ کا بھی جائزہ لےا جس کے بعد اےس پی کے فوری تبادلے اور اسے لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات تھما دئے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن