اےچ ای سی ، اوورسےز ٹےکنالوجی کا آن لائن کورسز کے اجراءکے حوالے سے معاہدہ

اسلام آباد(نامہ نگار) ہائےر اےجوکےشن کمےشن پاکستان نے وزےراعظم لےپ ٹاپ اسکےم کے تحت لےپ ٹاپ حاصل کرنے والے پاکستانی طلباءکے لئے آن لائن کورسز کے اجراءکے حوالے سے گزشتہ روز اوورسےز ٹےکنالوجی پرائےوےٹ لمےٹد سے معاہدہ کر لےا جس کے تحت طلباءدنےا کے معروف اداروں سے آن لائن کورسز کر سکےںگے ،معاہدہ پر دستخط کی تقرےب اےچ ای سی سےکرٹرےٹ مےں منعقد ہوئی جس مےں وزےر اعظم ےوتھ پروگرام کی چےئر پرسن مس لےلیٰ خان مہمان خصوصی تھےں، جبکہ اےچ ای سی کے چئےرمےن ڈاکٹر مختار احمد، اےگزےکٹےو ڈائرےکٹر ڈاکٹر ارشد علی اوراےچ ای سی کے دےگر اعلٰی افسران نے شرکت کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لےلیٰ خان نے کہا کہ مذکورہ معاہدہ طلباءکو اپنی صلاحےتےں نکھارنے اور پےشہ ورانہ ترقی مےں معاون ثابت ہو گا۔

انہوں نے اےچ ای سی اور اوورسےز ٹےکنالوجی کو ہداےت کی کہ پروگرام مےں رجسٹرےشن کے حوالے سے طلباءکو مناسب سہولےات کی فراہمی کو ےقےنی بناےا جائے۔

ای پیپر دی نیشن