امریکی وزیر خارجہ روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے، روسی ہم منصب اور صدرپیوٹن سے بھی ملاقات کریں گے

Apr 12, 2017 | 15:46

ویب ڈیسک

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسنروس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسنروس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ روسی وزارت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ریکس ٹلرسن سے بامقصد مذاکرات متوقع ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اٹلی کے شہر لوکا میں گروپ سات کے اجلاس میں شرکت کے بعد ماسکو پہنچے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے بیان میں کیا امید ہے کہ ریکس ٹلرسن سے مفید مذاکرات ہونگے۔امریکی وزیر خارجہ دو روزہ دورے کے دوران روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کریں گے۔جبکہ روس کے صدر ولادی میرپیوٹن سے بھی بات چیت کریں گے۔

مزیدخبریں