کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے مردان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردان ہاؤس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس منعقد ہو ا ، اجلاس میں آنے والے عام انتخابات ، شہر میں جاری آپریشن ، شہر کے مسائل ،شدید گرمی میں بجلی کی طویل اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،صوبے کی مجموعی سیاسی صور تحال پر غور اور خاص طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے جمع کروائے گئے اعتراضات کے حوالے سے قانونی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا عوامی نیشنل پارٹی صوبے بھر میں گراس روٹ لیول پر مضبوط و منظم تنظیمی ڈھانچے کی حامل سیاسی جماعت ہے جو کہ حضرت باچا خان بابا کی سوچ و فکر اور عدم تشدد کے فلسفے پر کاربند ہے ، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے وسائل پر اختیار اور صوبائی خود مختاری کے حصول اور پختونخوا کو ڈبونے اور سندھ و بلوچستان کو بنجر کرنے والے کالا باغ ڈیم کے منصوبے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کیا اور سب سے بڑھ کر دھرتی کے حقیقی وارث ہونے کی حیثیت سے دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خلاف تاریخی جدوجہد کی۔ شجاعت ،بہادری اور قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی جس کی پاداش میں گزشتہ الیکشن کی انتخابی مہم میں8 پارٹی امیدواروں پر بموں کی بارش کی گئی2013 کے عام انتخابات میں ہمیں بزور طاقت انتخابی سیاست سے باہر کیا گیا، عیدالفطر کے بعد عوامی نیشنل پارٹی ایک مرتبہ پھر ایک عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کرے گی جو کہ شرکائ کی تعداد کے لحاظ پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دے گا، فاٹا کے خیبر پختون خوا میں انضمام میں تاخیر کرکے ملک کو بند گلی میں لیجانے کی کوشش کی جارہی ہے فاٹا میں ایک بلبلہ اٹھ رہا ہے اگر صورتحال کی سنگینی کا احساس نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں صورتحال مزید سنگین ہو جائے گی ا،سانحہ بلدیہ فیکٹری میں زندہ جلنے والے بے گناہ محنت کشوں کی آہوں نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے
2013 کے انتخابات میں ہمیں بزور طاقت انتخابی عمل سے باہرکیا،شاہی سید
Apr 12, 2018