کراچی میں رینجرزو پولیس کارروائیاں، ٹارگٹ کلرز سمیت 13 گرفتار

Apr 12, 2018

کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی میں رینجرز او رپولیس کی کارروائیوں کے نتیجے میں ٹارگٹ کلرز سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں پولیس کی بڑی کارروائی ، بلدیہ ٹائون کی گارمنٹ فیکٹری کو آگ لگانے سمیت دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ایم کیوایم رہنما حماد صدیقی کے دست راست زاہد اقبال کو گرفتار کرلیا گیا پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم زاہد اقبال ایم کیو ایم کے ہی رکن اسمبلی منظر امام کے قتل سمیت ٹارگٹ کلنگ کی درجنوں وارداتوں میںملوث ہے اور اس سے پوچھ گچھ کے نتیجے میںسنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔خواجہ اجمیر نگری پولیس نے نارتھ کراچی میں مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار ا ور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق دونوں ملزمان علی رضا او رعلی حمزہ اسٹریٹ کرائم کی واردارتوں میں ملوث ہیں اور اس بارے میں ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں گیارہ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ او رایمونیشن مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی۔ پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق نیو کراچی سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے کارکن عمران ملک عرف بم کو گرفتار کیا گیا ۔ گارڈن سے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم عبید کو گرفتار کیا گیا۔ عید گاہ او رپریڈی سے دو ملزمان عنایت اللہ اور عبدالصابر عرف صابر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جو بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ گارڈن، پریڈی، نبی بخش اور عید گاہ سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان محمد زبیر ،وسیم ، حسام علی، اسامہ انجم عرف حارث اور محمد ارسلان ہاشم کو گرفتار کیا گیا جب کہ ماڈل کالونی او ر شاہ فیصل کالونی سے دو منشیات فروشوں عبدالغفور عرف شورو اور جمال الدین نیازی کو گرفتار کیا گیا ۔

مزیدخبریں