اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار کے خلاف نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 19اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے،احتساب عدالت کی طرف سے ضمنی ریفرنس کی سماعت شریف کاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے باعث ملتوی کی گئی۔ضمنی ریفرنس میں نامزد ملزمان صدر نیشنل بنک سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے تینوں گواہ بھی عدالت میں پیش ہوئے،گواہان میں ڈائریکٹر قومی اسمبلی شیر دل خان ، بنک الفلاح کے آفیسرمحمد عظیم خان اورالائیڈ بینک کے آفیسر عبدالرحمان گوندل شامل ہیں۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ شریک تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تھی۔
اسحق ڈار کیخلاف نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی
Apr 12, 2018