مردان(نا مہ نگا ر)عبدالولی خان یو نیورسٹی شعبہ صحافت کے طالبعلم مشال خان کے قتل کیس کے آخر ی ملزم اسد کا ٹلنگ نے عدالت سے ضمانت قبل از گر فتاری حا صل کر لی۔ملز م 61 ملزمان میں واحد ملزم ہے جس کو عدالت سے ضمانت قبل ازگر فتار ی مل گئی۔ ملزم کیس میں ایک سال سے روپوش تھا ۔ بد ھ کے روز اچانک انسداد دہشتگردی کی عدالت میں حا ضر ہو ئے اور ضمانت قبل از گر فتاری کے لئے درخواست پیش کر دی۔ عدالتی ذرائع کے مطا بق عدالت نے ملز م کی درخواست پر 16اپر یل تک ان کی ضمانت منظور کر لی۔یا د رہے کہ مشال قتل کیس میں نا مزد 61 ملز مان میں سے اب تک 60 ملز مان کو گرفتار کر کیا جا چکا ہے جبکہ کیس کے آخر ی ملز م اسد کا ٹلنگ ان ملزمان میں واحدملز م ہے جن کی ضمانت قبل از گر فتاری منظو ر ہو ئی ہے ۔
مشال قتل کیس‘ آخر ی ملزم اسد کا ٹلنگ کی ضمانت قبل از گر فتاری منظو ر
Apr 12, 2018