شاہدرہ چوک: بند سیوریج لائن میں گیس بھرنے سے زور دار دھماکے، قریبی مسجد کو نقصان، لوگوں میں خوف و ہراس

فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ چوک کے قریب سیوریج پائپ لائن میں دو روز سے دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے علاقے میںخوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکوں کے باعث قریبی مسجد کا فرش اور سیوریج کے اوپر والی چھت پھٹ گئی۔ لوگوں نے دوڑیں لگا دیں، خوش قسمتی سے کوئی بھی جانی نقصان نہ ہوا۔ ریسکیو عملہ اطلاع کے باوجود نہ پہنچا۔ بتایاگیا ہے کہ شاہدرہ چوک بنک کے قریب سے گزرنے والی سیوریج پائپ لائن کی بندش کے باعث زور دار دھماکہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تھوڑی دیر بعد دو مزید دھماکے ہوئے۔ وہاں سے زہریلا دھواں نکلا، بدبو پھیل گئی۔ شہریوں نے بتایا کہ سیوریج لائن کی کئی سالوں سے صفائی نہیں کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے لائن بند پڑی اور گیس بھرنے کے باعث دھماکے ہوئے۔ مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...