اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج جمعرات کو طلب کر لیا ہے جس میں نگران وزیراعظم کے نام پر غور سمیت اہم قومی امور اور دورہ چین پر کابینہ کے ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں بجلی کی فراہمی، کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جبکہ کے الیکٹرک کمپنی کو فروخت کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ کے الیکٹرک کمپنی کو فروخت کرنے کے معاملات شنگھائی الیکٹرک کمپنی سے پہلے ہی طے پا چکے ہیں اب صرف سکیورٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنا باقی ہے وہ بھی ای سی سی اور کیبنٹ کمیٹیاں منظوری دے چکی ہیں اب صرف کابینہ کی منظوری کا انتظار ہے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، شاہد خاقان نگران وزیراعظم کے نام، اہم امور پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے
Apr 12, 2018