اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے آزاد سینیٹرز کو ن لیگ میں شمولیت کی اجازت دینے سے متعلق شہباز شریف کی درخواست مسترد کر دی اور معاملہ سینٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا ہے۔ آزاد سینیٹرز کی ن لیگ میں شمولیت کے معاملے پر شہباز شریف کی درخواست پر الیکشن کمشن نے فیصلہ سنا دیااور قرار دیا کہ آزاد سینیٹرز کی پارٹی شمولیت کا معاملہ الیکشن کمشن سے متعلقہ نہیں۔ آئین اور قانون میں آزاد سینیٹرز کی پارٹی شمولیت سے متعلق الیکشن کمشن کوئی اختیار نہیں۔ الیکشن کمشن نے آزاد سینیٹرز کو ن لیگ میں شمولیت کی اجازت دینے سے متعلق شہباز شریف کی درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمشن نے معاملہ سینٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا اور کہا کہ آزاد سینیٹرز کی پارٹی شمولیت کا معاملہ سینٹ سیکرٹریٹ دیکھے۔
آزاد سینیٹرز کی مسلم لیگ ن میں شمولیت‘ الیکشن کمشن نے شہباز شریف کی درخواست مسترد کردی
Apr 12, 2018