لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ٹیکس نظام میں زمینی حقائق کے مطابق اصلاحات کرے، ودہولڈنگ ٹیکس جیسے ناقابل قبول قانون کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے تاکہ ایمنسٹی سکیم جیسے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوسکیں۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید اور سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے کاروبار دشمن قوانین کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے کچھ مساویانہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے کاروبار دشمن قوانین کا خاتمہ ضروری ہے: ملک طاہر
Apr 12, 2018