تھرپارکر(صباح نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ اور مرکز میں حکومت بنائے گی۔ تھرپارکر میں خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ سیاستدانوں اور میڈیا نے تھر کے عوام کو حقوق نہ دے کر زیادتی کی، تھر میں جو انقلاب آیا اس سے متعلق عوام کو آگاہ نہیں کیا گیا، آئندہ پانچ سال میں تھر کی وجہ سے سندھ میں بے مثال تبدیلی آئے گی، خیبر پی کے اور پنجاب میں کوئی تھر جیسا علاقہ دکھائیں جہاں اتنا کام ہوا ہو۔ انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کراچی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا ہے، انہیں کراچی سے عبرت ناک شکست دیں گے جب کہ پیپلزپارٹی سندھ اور وفاق سے 2018 کا الیکشن جیتے گی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ کراچی کا لوکل باڈی سسٹم مخصوص جماعت کے پاس ہے، وہ مخصوص سیاسی جماعت آپس میں لڑرہی ہے، یہ نہ خود کام کررہے ہیں، نہ کسی اور کو کرنے دے رہے ہیں۔
عمران کو کراچی میں عبرتناک شکست دیں گے ، مرکز میں بھی حکومت بنائیں گے : بلاول
Apr 12, 2018