صنعاء پر چڑھائی کرکے ایک ہفتہ میں جنگ ختم کرسکتے ہیں، محمد بن سلمان

پیرس(این این آئی)سعودی ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اتحادی افواج صنعاء پرچڑھائی کرکے اس نزاع کو ایک ہفتہ میں ختم کرسکتے ہیں مگر ہمیں ایسا کرنے سے بے گناہ شہریوں نے روکے رکھا ہے۔ یمنی شہریوں کی جان کا تحفظ ہمیں عزیز ہے ورنہ مسئلہ حل کرنے میں دیر نہیں لگتی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عسکری آپریشن جہاں کہیں بھی ہو خواہ وہ امریکہ، فرانس یا سعودی عرب کرے اس میں غلطیوں کا امکان رہتا ہے مگر سوال جو اہمیت رکھتا ہے کہ کیا ایسا جان بوجھ کر کیا جاتا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا جان بوجھ کر نہیں بلکہ غلطی سے ہوتا ہے۔ ہم اپنے دوستوںفرانس ، امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں تاکہ ہم سے جنگ کے دوران کم سے کم غلطیاں ہوں ۔انہوں نے کہاکہ یمن میں اتحادی افواج سے صنعائصرف 20کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ کل ہی بری جنگ شروع کرکے صنعاء پر چڑھائی کی جاسکتی ہے مگر ایسا کرنے سے بے گناہ شہریوں کا خون بہے گا ۔ یہی وجہ ہے کہ اتحادی افواج نے ایسا ابھی تک نہیں کیا۔ اتحادی افواج شہریوں کے تحفظ کی انتہائی حریص ہے۔

ای پیپر دی نیشن