ملتان (کرائم رپورٹر) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے ملتان بینچ میں عدالتی اموربھی سرانجام دئیے ہیں۔اس سلسلے میں فاضل چیف جسٹس کی عدالت میں گزشتہ روز درخواست ضمانت کے 3 مقدمات سماعت کے لئے پیش کئے گئے جن پر فاضل چیف جسٹس نے پولیس سے ریکارڈطلب کرنے اورفریقین کونوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔