کوٹ ادو(خبر نگار)پیرجگی موڑچک نمبر516 ٹی ڈی اے5سالہ بچی کرنٹ لگنے سے جاں بحق،تفصیل کے مطابق پیرجگی موڑچک نمبر516 ٹی ڈی اے میں5سالہ بچی عاصمہ گُل غسل خانے میں نہانے کیلئے گئی جیسے ہی پانی کے نَل کوہاتھ لگایاوہیں پرننھی بچی کوبجلی نے پکڑلیا،ورثہ بچی کوآرایچ سی میں لے گئے جب بچی کوایمرجنسی روم میں لایاگیاتوبچی راستے میں ہی دم توڑچکی تھی۔چیک اپ کرنے کے بعدڈاکٹروں نے کہایہ پہلے سے ہی دم توڑچکی ہے،ماں باپ کی اکلوتی بیٹی تھی۔