راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن این اے61کے رہنما چوہدری محمد مامون انورنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میاں محمد نوازشریف کی مقبولیت نے عمران خان کوگلی محلوں میں پھرنے پرمجبورکردیا ہے،آنیوالے دنوں میں ان لوٹاکریسی کے پنڈتوں کو پتہ چل جائیگا کہ مسلم لیگ ن اب بھی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے انہوں نے کہا کہ گلی محلوں میں بھڑکیں مارنے سے کچھ نہیں بننے والا ۔اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ قائد میاں نوازشریف کھلے میدانوں میں قومی لیڈرکی طرح بڑے جلسے کررہے ہیں اورعمران خان بڑے گرائونڈزسے سڑکوں ،گلیوں پرآکر خوارہوتے پھررہے ہیں اگلا دوربھی انشاء اللہ مسلم لیگ ن کا ہی ہوگااورجولوگ اس وقت پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں وہ سب مفاد پرست لوگ ہیں کبھی بھی مشکل دورمیں انہوں نے پارٹی کا ساتھ نہیں دیا اورنہ ہی ان مفادپرست لوگوں کے پارٹی چھوڑجانے سے کوئی فرق پڑنے والا ہے ووٹ صرف میاں محمدنوازشریف کا ہے اوران مفادپرست ٹولوں کے علاوہ اورکوئی بھی ہوا ووٹ پارٹی کو ملے گا اورکامیابی پارٹی کی ہوگی۔