کیمرون کے 8اتھلیٹس کامن ویلتھ گیمز کے دوران غائب ہوگئے

گولڈ کوسٹ (سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے دوران کیمرون کے 8اتھلیٹس غائب ہو گئے ہیں ۔ کیمرون دستے کے پریس اتاشی سائمن مولمبے نے میڈیا کو بتا یا کہ 8کھلاڑیوں کے غائب ہونے کی رپورٹ پولیس کو کر دی ہے ۔ وہ کامن ویلتھ گیمز کے ویلج میںنہیں ہیں ۔کھلاڑیوں میں تین ویٹ لفٹرز اور پانچ باکسر ز شامل ہیں ۔ کھلاڑیوں کو آخری مرتبہ مختلف اوقات میں پیر اور منگل کے دن کیمپ میں دیکھا گیا تھا ۔کھلاڑیوں کے پاس پندرہ مئی تک کا ویزہ ہے ۔ ویٹ لفٹر الیور ماتم ماتم‘آرکنگلیلن فیوجی اور پیٹٹ منکومبا‘باکسرز میں کرسٹین تسوئے ‘سمپلائس فٹسالا‘آرسین فوکیو‘الرچ یومبو اور کرسٹیلی نیانگ شامل ہیں ۔ حکام میں بہت مایوسی پائی جارہی ہے ‘ان کھلاڑیوں میں سے کچھ نے ابھی کسی مقابلہ میں حصہ ہی نہیں لیا ہے ۔ بہتری کو اسی میں ہے کہ وہ واپس کیمپ میں آئیں اور باقی دستے کے ساتھ ہی وطن واپس جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...