گولڈ کوسٹ/ آسٹریلیا (چودھری اشرف) 21 ویں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ بھی برابر رہا۔ ٹورنامنٹ میں مسلسل پاکستان کا چوتھا میچ برابر رہا۔ پاکستان کی طرف سے 9 ویں منٹ میں پہلا گول شفقت رسول نے کیا۔ دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ ہاف ٹائم پر پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔میچ کے 38 ویں منٹ میں ملائیشیا کے رامادان روسلی نے گو کر کے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ چوتھے کوارٹر میں کھلاڑیوں کی مسنگ نے پاکستان ٹیم کو برتری نہ حاصل کرنے دی۔ چوتھے کوارٹر میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کر سکی۔ میچ کا اختتام ایک ایک گول سکور پر ہوا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے چوتھا میچ برابر کھیلا۔ اس سے قبل پول بی میں پاکستان کے بھارت، انگلینڈ اور ویلز کی ٹیموں کے خلاف بھی میچز برابر رہے تھے۔ پول میں چار میچ برابر کھیلنے کے بعد پاکستان اب ٹورنامنٹ میں ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کے لیے میچ کل کھیلا جائیگا۔
کامن ویلتھ گیمز ہاکی : پاکستان ، ملائیشیا کا مقابلہ بھی برابر
Apr 12, 2018