ٹینس میں گرین شرٹس کی مایوس کن کارکردگی

Apr 12, 2018

گولڈ کوسٹ/ آسٹریلیا (سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز ٹیبل ٹینس میں مکسڈ ڈبلز میں فہد خواجہ اور حریم انور کی جوڑی کو کینیڈین جوڑی کے ہاتھوں تین صفر سے مات ہوئی۔ دوسرے کھلاڑی بھی ہار گئے۔
مکسڈ ڈبلز میں پاکستان کی دوسری جوڑی محمد رمیز اور فاطمہ خان کو کو موریشس جوڑی سے تین صفر سے ہار گئی۔ راونڈ 32 ویمنز ڈبلز میں حریم انور اور فاطمہ خان پر مشتمل جوڑی اگلے راونڈ تک رسائی حاصل نہ کر سکیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو ملائیشین جوڑی کے ہاتھوں تین صفر سے شکست ہوئی۔ مینز ڈبلز میں پاکستان کے فہد خواجہ اور محمد رمیز بھی نائیجیرین جوڑی سے تین صفر سے ہار گئے۔

مزیدخبریں