لندن:برٹش پاکستانی باکسر عامر خان 2سال بعد رنگ میں اتریں گے،شایقین فائٹ دیکھنے کیلئے بےقرار ہیں۔برطانوی کاونٹی مرسی سائیڈ میں عامر خان 21 اپریل کو ویلٹر ویٹ کیٹیگری مقابلے میں کینیڈین باکسر فل لوگریکو کے مدمقابل ہوں گے جس کے لئے انہوں نے بھرپور پریکٹس کا آغاز کردیا۔عامر خان کے نئے امریکی کوچ جوئے گوسین انہیں تربیت دے رہے ہیں جب کہ اس سے قبل وہ امریکی ٹرینر ورجل ہنٹر سے تربیت لے رہے تھے جن کی ناساز طبیعت کے باعث باکسر عامر خان کو ٹرینر تبدیل کرنا پڑا۔لیور پول کے ایکو آرینا میں ہونے والے اس مقابلے میں عامر خان کو ہوم گراونڈ کا فائدہ ہوگا جہاں شائقین ان کی فائٹ دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔