ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھا رہا ہے، وزیر دفاع خرم دستگیر نے 4-6اپریل کے دوران ماسکو سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ وزیر دفاع تسلسل کے ساتھ سیکیورٹی معاملات میںروس کے ساتھ مزاکرات کررہے ہیں۔اور ماسکو سیکیورٹی کانفرنس میں گزشتہ چار سال سے شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے روسی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ دیگر اہم سیاسی اور عسکری راہنماﺅں کے ساتھ ملاقاتیں کی۔ پاکستان روس کے ساتھ فوج مشقوں ،جدید آلات ، خفیہ معلومات کے تبادلے سمیت وسیع تر دفاعی تعاون کیلئے پرا مید ہے۔روس خطے میں امن وامان کیلئے پاکستان کے ساتھ ہے،پاکستان اور روس خطے میں امن کے قیام اور مستحکم افغانستان کیلئے کوشاں ہے۔ انہوںنے آن لائن کو بتایا کہ پاکستان روسی ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھتا ہے، اس سلسلے میں روسی قیادت کے ساتھ ایس یو 35لڑاکا طیارے سمیت جدید دفاعی آلات کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔اس سے قبل پاکستان نے روس سے ایم آئی 35ہیلی کاپٹرز بھی خرید ے تھے اور اب بھی جدید ہتھیاروں کی خریدداری میں دلچسپی کا خواہاں ہے۔اس کے علاوہ پاکستان روس سے طویل مدتی معاہدے کے تحت ٹی 90ٹینک اور لڑاکا جیٹ طیارے بھی میںدلچسپی رکھتا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ روس دہشتگردی کے خلاف پاکستا ن کی کوشاں کو سراہتا ہے۔ ۔۔