شام پر کب حملہ کیا جائیگا ، ٹائم فریم نہیں دے سکتے :امریکی صدر

Apr 12, 2018 | 19:14

ویب ڈیسک

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام پر جلد یا دیر کسی بھی وقت حملہ ہوسکتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شام پر حملے کے وقت کا اعلان کبھی نہیں کیا،تاہم حملہ جلد بھی ہوسکتا ہے یا دیر سے بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری انتظامیہ نے داعش کے خاتمے کیلئے عمدہ کام کیا ہے، تو ہمارا شکریہ کب ادا کیا جائےگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیمیائی حملوں کے ردعمل میں پہلے سے زیادہ بہتر نتائج دینے والے امریکی میزائل شام کو نشانہ بنانے آرہے ہیں لہذا روس اپنے بچاو کی تیاری کر لے، روس کو ایسے ملک کا ساتھ نہیں دینا چاہیے تھا جو معصوم لوگوں پر زہریلی گیس کا حملہ کرکے لطف اندوز ہوتا ہو۔شام کے علاقے دوما میں شام کی اتحادی افواج کے مبینہ کیمیائی حملے کے بعد امریکا نے شام پر حملے کی دھمکی تھی جب کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں میں بھی روس و شام کے اس اقدام کی مذمت کی گئی تھی اور روس نے کیمیائی حملے سے متعلق قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔ امریکی صدر نے اس سے قبل دھمکی دی تھی کہ دو دنوں میں شام پر حملے سے متعلق حلیف ممالک کے ساتھ مل کر فیصلہ کرلیں گے۔

مزیدخبریں