اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی سفارتکار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے والد کی درخواست پر کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔امریکی سفارت خانے کے ڈیفنس اینڈ ایئر اتاشی کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں ہوئی۔جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ عدالت کو ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق قانونی نقطہ بتائیں۔درخواست گزار کی جانب سے پیش کئے گئے مو¿قف کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ڈیفنس اینڈ ایئر اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے نوجوان عتیق کے والد نے گزشتہ روز کرنل جوزف کو گرفتار کر کے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر کی تھی۔امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے والے حادثے کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن